Qaroon Aur Iblees Ki Dosti Ka Waqia - Islamic Stories

Qaroon Aur Iblees Ki Dosti Ka Waqia



 بنی اسرائیل میں ایک شخص تھا جس کا نام قارون تھا قارون بہت بڑا عبادت گزار تھا جس نے چالیس سال تک ایک غار میں رہ کر عبادت کی شیطان نے قارون کو راہ راست سے ہٹانے کے لیے کئی چالیں چلی لیکن قارون پر کچہ اسر نا ہوا قارون اللہ کی عبادت میں مشغول رہا

 آخر ابلیس خود قارون سے مقابلہ کے لیے آیا اور پہاڑ کی ایک جانب سے عبادت کرنے بیٹھ گیا اور اتنی عبادت کی قارون تو تہک کر خاموش ہو جاتا تہا لیکن ابلیس بنا تھکے عبادت کرتا تھا اور اس طرح قارون کے دل میں ابلیس کے لیے عقیدت پیدا ہوئی اور اس کے سامنے گھٹنے ٹیک کر بیٹھ گیا ایک دن ابلیس نے قارون سے کہا کہ ہم ہر روز عبادت کرتے ہیں ہمیں چاہیے کہ ہم اللہ کی مخلوق سے ملے جلے ان کے دک سک میں ساتھ رہے اور یہ عبادت کا شوق ان کے دل میں بہی روشن کرنا چاہیے

 ابلیس کے کہنے پر دونوں پہاڑ کے نیچے بنی اسرائیل میں عبادت کرنے بیٹھ گئے یہ دیکھ کر بنی اسرائیل والے ان کی ہر طرح سے خدمت کرنے لگے ایک دن ابلیس نے قارون سے کہا ہم لوگ بنی اسرائیل پر بوجھ بن چکے ہیں ہمیں ایک دن محنت کر کہ کمانا چاہئیں اور باقی دن ہم عبادت کرے گے قارون نے ابلیس کی یہ بات بہی مان لی اور وہ ایک دن محنت کرتے اور باقی دن عبادت کرتے تھے۔ کچہ دن گزرنے کے بعد شیطان نے کہا کہ ہمیں غریب اور مسکین لوگوں کی لیے بہی تجارت کرکہ کمانا چاہئیں اور اللہ کی راہ میں صدقہ دینا چاہیے اور اس طرح سے بدنی عبادت کے ساتھ مالی عبادت بہی ہو جائے گی

 اور اس قارون کو تجارت اور کمانے کا شوق چڑھ گیا اور وہ دولت کا لالچی ہوگیا دیکھتے ہی دیکھتے قارون مالا مال ہوگیا اس کہ پاس اتنی خزانہ جمع ہوگیا کہ اس کہ چابیاں سنبھالنا مشکل ہوگئی مالو زر کے نشے میں آکر قارون موسٰی علیہ السلام کے مقابلے میں آگیا اور صدقات دینے سے بہی انکار کردیا مال و زر کے نشے میں وہ اللہ کے مقابلے میں بہی کھڑا رہ گیا اللہ نے اسے اس کی دولت سمیت زمیں میں دیسہ دیا اور سب اسے دیکھ تے رہ گئے

Post a Comment

0 Comments